جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹیسٹ کیریئر میں ٹرپل سنچری بنانے اور ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری اسکور کی، بعد ازاں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے یہ ساتوں وکٹیں محض 64 گیندوں میں حاصل کیں اور 76 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہیو ٹیفیلڈ نے 1950 میں 68 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویان ملڈر نے اس سے قبل جولائی 2025 میں زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست 367 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد اب ان کی غیر معمولی بولنگ نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد مقام دلا دیا ہے۔
ویان ملڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔