پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایرانی مردوں اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیموں کے دورۂ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان میں قیام کریں گی۔
پی ایچ ایف کے مطابق ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی، جہاں پاکستان اور ایران کی ٹیموں کے درمیان مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا اور کھیل کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔
ایرانی ٹیموں کے دورۂ پاکستان سے ملک میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔