پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 200 پوائنٹس گر گیا۔
کاروبار کے ابتدائی سیشن میں انڈیکس 165.25 پوائنٹس کی کمی سے 177,895.43 پوائنٹس پر آگیا۔ آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور بجلی کے شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔
دوسری جانب مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور رول اوور ویک کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ 60.56 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 178,060.69 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔