ایران کے خلاف فتح قریب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، معاہدے کے لیے تہران کو مزید موقع دینے کا اعلان

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے تاہم تنازع کا اختتام کب ہوگا اس کا فیصلہ کسی حد تک ان کے اپنے فیصلے پر منحصر ہے۔

یومِ تشکر کے موقع پر امریکی فوجی اہلکاروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو معاہدے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کا ہر ممکن موقع دے رہا ہے تاہم انہیں یقین نہیں کہ تہران اس پیشکش کو قبول کرے گا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات روکنے کے لیے امریکا 150 میزائل داغ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس توانائی کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وہ مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر انحصار نہیں کرتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US