پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس گرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فروخت کے دباؤ کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری سیشن کے دوران صبح 9 بج کر 50 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 318.43 پوائنٹس کمی کے بعد 177,802.82 پوائنٹس پر آگیا جو گزشتہ کاروباری سیشن کے مقابلے میں 0.18 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں کے حصص میں فروخت دیکھی گئی۔ حبکو، ماری، او جی ڈی سی، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل کے شیئرز بھی منفی زون میں رہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 421.03 پوائنٹس کمی کے بعد 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US