ایلون مسک کا امریکی بچوں کو بڑا تحفہ، ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

image

دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کردیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ ایک شیئر اسپیس ایکس کمپنی کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔

ان کے مطابق کمپنی کی جانب سے حصص اگلے ماہ منتقل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیا جانے والا شیئر آئندہ سال جون میں فروخت پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد منتقل ہوگا۔

یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کے 'ٹرمپ اکاؤنٹ' پروگرام کا مقصد 18 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US