سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا

image

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 55 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US