جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیویٹ اوربی ایس سی کےضمنی امتحانات2013 ء 08 ستمبر2014 ء سے شروع ہورہے ہیں۔بی اے کے امتحانات 08 ستمبر تا21 اکتوبر،جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 08 ستمبرتا 09 اکتوبر 2014ء جاری رہینگے۔امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہونگے۔طلبا وطالبات کے لئے امتحانی مراکز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بنائے گئے ہیں۔علاوہ ازیںبی اے پرائیوٹ کے طلبا وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلبا وطالبات جنہیں 06 ستمبر2014ء ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں وہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے 07 اور08 ستمبر ء کو سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رجوع کرسکتے ہیں۔