آسٹریلیا کا پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف

image
آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 370رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کینگروز نے کئی ریکارڈ بنالئے۔ اوپنرز بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر ایک روزہ میچز میں دوسرے نمبر پر ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی اور دونوں بلے بازوں نے 284رنز جوڑے جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے جے سوریا اور تھرنگا کے پاس تھا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ پر سب سے زیادہ 286رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

سیریز کے آخری میچ میں کینگروز بلے بازوں نے قومی ٹیم کے بولروں کی خوب پٹائی کی، ٹریوس ہیڈ 128، کپتان اسٹیون اسمتھ 4، گلین میکسویل 13، میتھیو ویڈ 8، پیٹر ہینڈزکوم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور جنید خان نے 2,2 جب کہ وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts