متحدہ پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

متحدہ پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہکراچی:(19 جون 2019)وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کاکہناتھا کہ کراچی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی،ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج دیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فرخ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے، کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کر کے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وزیر اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.