امریکی صدر نے دوسری بارصدارت کیلئے انتخابی مہم کاآغازکردیا

امریکی صدر نے دوسری بارصدارت کیلئے انتخابی مہم کاآغازکردیاواشنگٹن: (19 جون 2019)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارتی دنگل کے اکھاڑے میں اترگئے،ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوسرےدورصدارت میں تمام اہداف حاصل کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدوسری بارصدارت کے منصب کےحصول کیلئےفلوریڈا سےانتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

فلوریڈا سے انتخابی مہم سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا صدارت کی پہلی مدت میں کچھ اہداف حاصل کئے ہیں،دوسری مدت میں وہ اپنے تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

امریکی صدر کاکہناتھاکہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنائیں گے،جو دو ہزار بیس تک مکمل ہوجائےگی۔صدر ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ امریکامیں بیروزگاری کی شرح ماضی کےمقابلےمیں اب کم ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر فلوریڈا میں مخالفین نے احتجاج کیا ، انہوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جس پر ٹرمپ کو مسترد کرنے کے نعرے درج تھے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.