ناسا نے جدید سُپر سونک طیارے کا تصور پیش کردیا

ناسا کے ڈیزائنرز نے ایک ایسے سپرسانک طیارے کا تصور پیش کیا ہے جس میں کاک پٹ درمیان میں لگا ہے اور طیارے کے ڈھانچے کو دیکھ کر اس پر پنسل کا گمان ہوتا ہے۔ ناسا کے تیار کردہ سپر سونک طیارے کے کوک پٹ میں فورکے اسکرین لگایا گیا ہے جس پر کئی طرح کے کیمرے لگے ہیں جو پائلٹ کو طیارے کے اطراف کا سارا منظر دیکھنے میں مدد دیں گے۔ طیارے کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ جیسے ہی آواز کی رفتار سے آگے جاتا ہے تو اس سے بلند آواز والی  'صوتی گونج' یا سونک بوم پیدا نہیں ہوتی۔ سماعت چیردینے والی یہ آواز بعض اوقات بم گرنے جیسی ہوتی ہے،اسی وجہ سے امریکی سرزمین پر سونک بوم والے طیاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ اس کی ہولناک آواز لوگوں کو خوفزدہ کردیتی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.