سونے کی قیمت میں 1700روپے فی تولہ اضافہ

ڈالر کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھی ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت میں 1700 فی تولہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 82ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 14سو 58روپے اضافے کے بعد 70ہزار 302روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 60پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 157.88سے بڑھ کر158.48روپے پر بند ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.