شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں

میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ’’کبیر سنگھ‘‘ دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کیساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.