متنازعہ پوسٹ کرنے سے پہلے انسٹاگرام صارفین کی اجازت لے گا

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسی بھی متنازعہ بیان کو پوسٹ کرنے سے پہلےانسٹاگرام صارف کو دوبارہ سوچنے کی آپشن دے گا ۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ہوئی خبریں اور افواہیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں اوراس کے تدارک کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی متنازعہ بیان کو پوسٹ کرنے سے پہلے صارف کو دوبارہ سوچنے کی آپشن دے گا ۔انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارف کسی تصویر یا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے دوسرے کی دل آزاری سے باز رہے گا۔انسٹاگرام جلد ہی "رسٹرکٹ" یا پابندی کے نام سے ایک بٹن بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے تحت صارف کسی کو بلاک کیے بغیر غیر ضروری معلومات فلٹر کر سکیں گے۔انسٹاگرام کے اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر نفرت آمیز بیانات کو روکنا ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.