اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں بڑی کمی کراچی سے اسلام اور لاہور کا ٹکٹ کتنے ہزار کا ہو گیا ؟

کراچی(آن لائن) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دو طرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے 2 طیارے شامل ہونے پر کرایوں میں کمی ہوئی، ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ایئر کے بند ہونے اور نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی جانب سے

ڈومیسٹک آپریشن کم کر دینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جبکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کے تحت اندرون ملک فضائی کرایوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے کرائے یورپ کے شہروں سے بھی بڑھ گئے تھے۔ایئربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ایئربس اے 320 طیارے بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سی اے اے نے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں کمی کر دی اور بڑے بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگ کے نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کر کے تمام سائز کے بیگز کیلئے یکساں طور پر پچاس روپے فی بیگ کر دیئے گئے۔ مذکورہ نرخ تمام ایئرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں پر لاگو ہونگے

Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.