گاڑی چلاتے ہوئے اسٹئیرنگ تھامنے کا انداز آپ کی شخصیت کے کن رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے؟ جانیے

image
 
تجربہ کار ڈرائیور عام طور پر گاڑی چلاتے ہوئے غیر ارادی طور پر گاڑی کے اسٹئيرنگ کو اپنے انداز سے تھامتے ہیں اگر غور کیا جائے تو ہر ڈرائيور کا گاڑی کو چلاتے ہوئے اسٹئيرنگ وہیل کو تھامنے کا اپنا ہی انداز ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ انداز درحقیقت ان کی فطرت اور مزاج کا آئينہ دار ہوتا ہے- جس سے ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے میں مدد مل سکتی ہے- آج ہم آپ کو اسٹیئرنگ وہیل کو تھامنے کے مختلف انداز کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: ایک ہاتھ سے اسٹئیرنگ وہیل کو تھامنے والے
یہ لوگ سادہ زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں یہ بہت سارے دوست بنانے کے بجائے صرف چند قریبی دوستوں کی محفل میں خوش ہونے والے لوگ ہوتے ہیں یہ زندگی کو بہت حقیقت پسندی سے دیکھتے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ وقت گزار کر ان کی سوچ کے سبب خوشی محسوس کرتے ہیں-
image
 
2: دونوں ہاتھوں سے اسٹئیرنگ تھامنے والے لوگ
ایسے لوگ بہت پختہ سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور ان سے جڑے لوگ ان پر ان کی احساس ذمہ داری اور پختگی کے سبب بہت انحصار کرتے ہیں یہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں- اگرچہ یہ لوگ بہت موڈی ہوتے ہیں مگر اپنی اس کمزوری کو اپنی پختہ سوچ کے سبب چھپا لیتے ہیں-
image
 
3: اسٹئيرنگ کو درمیان سے دونوں ہاتھوں سے تھامنے والے
یہ بہت امن پسند ہوتے ہیں اسی وجہ سے اپنے حق کے لیے بھی آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں- یہ ہرقسم کے تنازعات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر کہیں جھگڑا ہو بھی رہا ہو تو یہ اس سے اپنی جان بچا کر نکل جانا بہتر سمجھتے ہیں-
image
 
4: اسٹئیرنگ کو اوپر والے حصے سے تھامنے والے
یہ لوگ سب سے درست انداز میں اسٹئرنگ کو تھامتے ہیں اور ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہر کام کو درست انداز اور قاعدے سے کرنے والے لوگ ہوتے ہیں- یہ لوگ زندگی کے ہر معاملے میں سیدھے اور سچے راستے کو اپنا نے والے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سچائی اور ایمانداری کے سبب ہر کوئی ان کو پسند کرتا ہے-
image
 
5: اسٹئیرنگ کو بہت مضبوطی سے تھامنے والے لوگ
یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں اور خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں اسی وجہ سے ہر کام کو کرنے سے پہلے اس کے بارے میں کئی کئی بار سوچ بچار کرتے ہیں- یہ لوگ جلد اشتعال میں آجانے والے ہوتے ہیں اور ان کے غصے کا نشانہ عام طور پر ان کے قریبی لوگ بنتے ہیں-
image
 
6: ایک ہاتھ سے درمیان سے اسٹئیرنگ وہیل تھامنے والے
یہ لوگ خطروں سے کھیلنے کو اپنا مشغلہ سمجھتے ہیں ان کے لیۓ زندگی ایک کھیل تماشے کی طرح ہوتی ہے- ان کے لیے خطروں سے کھیلنا نہ صرف ان کا شوق ہوتا ہے بلکہ وہ اپنی زندگی کو اس طرح کے خطرات میں ڈال کر انجوائے کرتے ہیں-
image
 
7: اسٹئیرنگ وہیل کو نیچے سے دونوں ہاتھوں سے تھامنے والے
یہ لوگ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں لوگ ان کی مثالیں دیتے ہیں اور ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں ان لوگوں کو ہر کام میں تعریف سننے کی عادت ہوتی ہے اور ان کی طبیعت کی خود اعتمادی ان کو ایک کامیاب انسان بناتی ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: