سربراہ آئی ایم ایف کرسٹائن لیگارڈے عہدے سے مستعفی

سربراہ آئی ایم ایف کرسٹائن لیگارڈے عہدے سے مستعفینیو یارک:(17 جولائی 2019) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹائن لیگارڈے کی بطور سربراہ یورپین سینٹرل بینک تعیناتی متوقع ہے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔

لیگارڈے کو سربراہ یورپی سینٹرل بینک تعینات کیے جانے کے لیے ووٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے اقدام کرے گا، لیگارڈے 2011ء سے آئی ایم یف کی سربراہ ہیں۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے کا کہنا تھا کہ 12 ستمبر کو عہدے سے سبکدوش ہو جاؤنگی، میں نے عالمی مالیاتی ادارے کے بہتر مفاد میں استعفی دیا کیونکہ میری نئی تعیناتی یورپی سینٹرل بینک میں ہو گی جہاں میں خدمات دینے کے لیے پر عزم ہوں میں اس عہدے کیلئے بہترین چوائس ہوں۔

کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، اب آئی ایم ایف کا بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.