چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت سے گریز کرنے کی ہدایت

چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت سے گریز کرنے کی ہدایتکراچی: (19 جولائی 2019) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کو پیغام میں متنبہ  کیا ہے وہ اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت اور ذخیرہ کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث تاجروں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔  

شبر زیدی نے درآمد  کنندہ افراد کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ درآمدی سامان کی انڈر انوائسنگ اور مس ڈکلیریشن نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو وزیر اعظم کی انسداد اسمگلنگ کی ہداہت کی روشنی میں ملک بھر میں اسمگل شدہ اشیاء کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہا ہے اور کسٹمز کے ملک بھر میں تجارتی سرحدوں اور پورٹس پر تعینات افسران اور عملہ دن رات اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔ بعض دفعہ محدود وسائل کی وجہ سے بروقت ضرورت کسٹمز دیگر قانون نافذ  کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کرتا ہے تاکہ ملکی وسائل کو نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے اور موجودہ معاشی حالات کو مظبوط مستحکم اور اسمگلنگ سے پاک تجارت کو یقینی بنایا جاسکے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.