منشیات کی دنیا کے ’’گاڈ فادر‘‘ کو امریکی عدالت نے عبرتناک سزا سنا دی

اشنگٹن (آن لائن)منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر اور میکسیکو کے اسمگلر ایل چاپو کو امریکی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بروکلین کی فیڈرل عدالت نے ایل چاپو گزمین کو عمر قید کے ساتھ مزید تیس سال قید اور12 ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔

ایل چاپو کو فروری میں منشیات اسمگلنگ کیس میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ 62 سالہ منشیات اسمگلر کو ٹرائل کے لئے خصوصی طور پر امریکا لایا گیا تھا۔ ایل چاپو گزمین دو دفعہ میکسیکو کی جیل سے فرار بھی ہوچکا ہے‎ ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.