عمران خان اور نواز شریف میں فرق سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے، مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “۔ پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 126 دن کا دھرنا،سرکاری املاک اور پولیس کے سر توڑنے والوں کو شرم آنی چاہئے، عمران صاحب کیا کرتے ہیں، اتنا خوف ، تین دن پہلے دھمکیاں دیں لیکن بات نہیں بنی، مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی اور جلسہ بڑا نہیں،اگر ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں؟ عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں،مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “ عمران صاحب جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں،عوام کو روٹی،روزگار اور گھر دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں،دھمکیاں،سول نافرمانی اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے تھے،اُس وقت نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا؟عمران صاحب آپ کے ڈر اور نواز شریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.