دادو میں پیاس کی شدت سے ماں اور بیٹا جاں بحق

فوٹو: اے ایف پیضلع دادو کے پسماندہ علاقے کاچھو میں فریدآباد کے قریب نئیں دلا کے مقام پر خاتون اور 4 سالا بچہ کی پیاس کی شدت سے موت واقع ہوگئی۔ واقعہ 5 روز قبل دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں پیش آیا جہاں ماں اور اسکے بیٹے کی ہلاکت شدید گرمی اور پیاس سے نڈھال ہونے سے واقع ہوئی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر اللہ بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بیروزگاری کی وجہ سے اسکی بیوی ٹنڈے کی کٹائی کرکے آس پاس میں فروخت کرتی تھی لیکن 5 روز قبل وہ راستہ بھٹک گئی۔ اللہ بخش چانڈیو نے شکوہ کیا کہ جس کو ووٹ دیا انہوں نے کبھی مڑ کر ہمیں نہیں پوچھا جبکہ راشن اور پانی تک فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو کو ووٹ دیتے ہیں۔ کاچھو کا شمار سندھ کے تیسرے بڑے پسماندہ علاقے میں ہوتا ہے جہاں پر خراب معاشی صورتحال کے بعد پانی کی قلت بھی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.