بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکمکراچی:(22 جولائی 2019)انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں قتل کے الزام میں بانی ایم کیو ایم سمیت سات مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملے میں دو کارکنان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی سمیت 7ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتش اعتراف کیا تھا کہ پی ایس پی کے ٹاؤن آفس حملہ بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا، مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز سمیت 7 ملزمان شامل شامل ہیں۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے گی،بعد ازاں عدالت نے سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 23دسمبر 2018کو رضویہ تھانے کی حدود میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملہ کیا تھا، حملہ میں پی ایس پی کے ٹاؤن جنرل سیکریٹری نعیم اور یوسی انچارج اظہر عرف سیاں ہلاک ہو گئے تھے ملزمان کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

گرفتار ملزمان میں رضا علی عرف سولجر ، قاضی انیس عرف کیپٹن ، وقاص ، شہریار عرف شیری، اور محسن احمد عرف شاہ جی بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.