چینی ماہرین نے سوار کے بغیر چلنے والی سائیکل بنا لی

بیجنگ:چینی ماہرین نے ایسی سائیکل بنالی ہے جو کسی سوار کے بغیر خود دوڑ سکتی ہے اور اس میں نصب کمپیوٹر نظام سائیکل کو آواز کی ہدایات پر بھی چلاسکتا ہے۔ چینی ماہرین نے ایسی سائیکل بنالی ہے جو کہ بغیر کسی سوار کے خود چل سکتی ہے،ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں سائیکل کو آواز کے اشاروں پر دائیں، بائیں مڑتے اور سیدھا چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سائیکل کو رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین اس کارنامے کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں ۔اس سائیکل میں ایک کمپیوٹر چپ ’تیانجک‘ ہے جو دو مختلف طریقوں سے سائیکل کو ہدایت دیتی ہے۔ یہ سائیکل خود کو متوازن رکھتی ہے اور آواز کے بل پر ازخود دوڑتی ہے اور رکاوٹوں کا بھی ادراک رکھتی ہے۔ماہرین نے اس چپ کو انتہائی مہارت سے استعمال کیا ہے، اس سے پہلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا ۔یہ تحقیق سنگہوا یونیورسٹی میں واقع 'سینٹر فار برین انسپائرڈ کمپیوٹنگ ریسرچ' نے کی ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر مزید پیش رفت سے ہارڈویئر اور سواریوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.