معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے

لاہور:پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے، دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج تک بےحد مقبول ہیں۔ نازیہ حسن نے 15 سال کی عمر میں"آپ جیس کوئی" گانا گا کر کیریئر کا آغاز کیا ،انہوں نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل ڈسکو اور پاپ گانے متعارف کرائے۔معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔ ان کا پہلا البم"ڈسکو دیوانے" چودہ ملکوں میں سنا گیا اور اس وقت ایشیا کے بہترین گانوں میں شمار ہوا۔نازیہ حسن کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔علاوہ ازیں انہیں پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ "تمغہ برائے حسن کارکردگی" سے بھی نوازا گیا ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.