سنبل اقبال اور شہزاد شیخ ایک ساتھ ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سنبل اقبال کا شمار ان فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بہترین پروجیکٹس کا حصہ بنتی آرہی ہیں۔اور اب اداکارہ نے ایک اور نیا پروجیکٹ سائن کردیا جس میں وہ اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس ڈرامے کی پروڈکشن ایم ڈی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے۔اداکارہ نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی نہایت سنجیدہ ہے، جو ایک جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے، ڈرامے کے کردار شہاب اور چندا خاندان کی مرضی اور اجازت  کے بغیر شادی کرتے ہیں اور آخر میں ان دونوں کو فیملی کی قدر کا اندازہ ہوتا ہے۔سنبل اقبال اس وقت ’’جال‘‘ نامی ڈرامے میں بھی کام کررہی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ ضرور کہوں گی کہ اس نئے ڈرامے میں میرا کردار اس سے بالکل منفرد ہے جو میں جال میں نبھارہی ہوں، یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں، میں شہزاد کے ساتھ کام کررہی ہوں، مجھے امید ہے شائقین کو ہماری جوڑی پسند آئے گی۔دوسری جانب شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا اور سنبل ایک بہترین ساتھی اداکار ثابت ہورہی ہیں، یہ ایک رومانوی کہانی ہے اور مجھے میرا کردار بیحد پسند آرہا ہے۔اب تک اس ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، اس کی کہانی ثمینہ اعجاز نے تحریر کی جبکہ ہدایات صائمہ وسیم دے رہی ہیں۔ڈرامے کو رواں سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.