ایران کا یو اے ای کو ڈھائی لاکھ لِٹر تیل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں ایک تیل بردار چھوٹا بحری جہاز پکڑلیا ہے۔اس پر ڈھائی لاکھ ڈیزل تیل لدا ہوا ہے اور ایرانی حکام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈیزل متحدہ عرب امارات کو اسمگل کیا جارہا تھا۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق اس تیل بردار جہاز کو جنوبی صوبہ ہُرمزگان کی ساحلی حدود میں پکڑا گیا ہے۔

ایران کی طلبہ نیوز ایجنسی (ایسنا) نے خلیج عرب میں سپاہِ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے پانچویں ریجن کے کمانڈر علی عظمئی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تیل بردار چھوٹے جہاز کو خلیج فارس میں جزیرے طنب الکبریٰ ( تنب بزرگ) کے نزدیک پکڑا گیا ہے۔اس کے عملہ کو جنوبی صوبہ ہرمزگان کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ملکیتی اخبار ’’ایران‘‘ نے اسمگلروں سے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے جزیرے کوئن سے تیل جہاز پر منتقل کیا تھا۔

علی عظمئی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز متحدہ عرب امارات کی جانب جارہا تھا۔اس کے عملہ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کرکے عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔البتہ انھوں نے ان کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

واضح رہے کہ علی عظمئی سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے ان آٹھ کمانڈروں میں سے ایک ہیں جن پر امریکا نے چوبیس جون کو پابندیاں عاید کی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.