سعودی عرب ملازمت دینے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک، اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2019ء کے دوران غیر ملکیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2015ء کے دوران سعودی عرب میں برسر روزگار غیر ملکیوں کی تعداد 10.8ملین تھی۔ یہ 2019ء میں بڑھ کر 13.12ملین تک پہنچ گئی۔ پوری دنیا میں غیر ملکیوں کو روزگار کے سب سے زیادہ مواقع فراہم کرنے والا ملک امریکہ ہے جہاں 50.7ملین غیر ملکی ملازمت کررہے ہیں جس کے بعد جرمنی کا نمبر آتا ہے جہاں 13ملین غیر ملکی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے لوگ جو کسی غیر ملک میں ایک برس سے زیادہ عرصے تک برضا و رغبت یا مجبوراً قانوناً یا خلاف قانون رہائش پذیر رہ چکے ہیں ان میں سے 50فیصد 10ممالک میں رہ رہے ہیں۔امریکہ، جرمنی، سعودی عرب، وفاقی روس، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور اٹلی وہ ممالک ہیں جہاں نقل مکانی کرنے والے 50 فیصد غیر ملکی سکونت پذیر ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.