سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، چاندی سستی ہوگئی

مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کم ہوگئی، فی تولہ نرخ 87 ہزار 100 جبکہ فی اونس 1501 ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ماہ (اگست میں) سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 87 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر سستا ہوگیا، فی اونس نرخ 1501 ڈالر ہوگئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 50 روپے کی کمی سے 1050 روپے جبکہ 10 گرام 43 روپے سستی ہوکر 900 روپے کی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.84 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.