اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 5 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ

اسلام آباد: (21 ستمبر 2019) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر یور ایشین اجلاس میں شرکت کیلئے 5 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے دورے کے دوران ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری بطور قائم قام اسپیکر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی گریٹر  یوریشیا کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں جاری بھارتی جارحیت کے پیش نظر جنوبی ایشیائی خطے کی ترقی کی راہ میں حائل  رکاوٹوں کو اجاگر کریں گے۔

اس کے علاوہ اسپیکر اسد قیصر مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور 50 دن سے جاری کرفیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے اثرات سے کانفرنس کے شرکاءکو آگاہ کریں گے۔اسپیکر  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کے خلاف عالمی رائے کو ہموار کرنے کیلئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔یہ اعلیٰ سطح اجلاس گریٹر یوریشیا  ڈائیلاگ  کے عنوان کےطور پر  منعقد کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس کا موضوع اعتماد اور شراکت داری ہے۔

اس کانفرنس کا کلیدی مقصد گریٹر یوریشیا ئی خطے کا انضمام اوراس میں موجود صلاحیت کے مکمل ادراک سمیت ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، باہمی تجارت میں اضافہ، صنعتی  اور جدید تعاون کو بڑھانا، سیاسی اور معاشی حالات کا  تقابلی جائزہ شامل ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.