وعدے پورے نہ کرنے پرعوام نے میئرکی پٹائی کرڈالی

میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکوکے میئرکے جھوٹے وعدوں سے تنگ آکرعوام اوربالخصوص کسانوں نےان کے دفترپردھاوابول دیااورانہیں باہرنکال کرایک بڑے ٹرک کے پیچھے باندھ کرسڑکوں پرگھسیٹا،جنوبی میکسیکو کے میئرجارج لوئس ایسکانڈوئن ہرنینڈز نے انتخابات میں کئی وعدے کئے تھے جوپورے نہیں ہوسکے اوراس بنا پردرجنوں افرادنےان کے دفترپرحملہ کردیا،میئرکوعمارت سے باہرنکال کرایک ٹرک کے پیچھے بہت دیرتک گھسیٹاگیا،پولیس نے میئرکوچھڑالیااوراب تک 11افرادکوگرفتارکیاجاچکاہے جبکہ میئرکوکوئی بڑازخم نہیں لگاواضح رہے کہ میئرپریہ دوسراحملہ تھااس بارشرکا سڑکوں کی مرمت نہ کروانے پرشدیدنالاں تھے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.