شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازا کر دی

لیڈی ڈیانا اور کیٹ کے لباس میں مماثلت توجہ کا مرکز بن گئی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنے پانچ روزہ ملکی دورے کے آغاز کے لئے پیر کو پاک فضائیہ کے اڈے نور خان پہنچے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن برطانوی شاہی خاندان کے پہلے افراد نہیں جو پاکستان آ رہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ خود دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہیں۔ مگر اس دورے کے پسِ منظر میں پاکستان کے لوگ جس طرح ویلز کی سابق شہزادی اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا کے سنہ 1996 کے دورے کو یاد کرتے ہیں شاید ہی کوئی دوسرا اس مقام کو چھو پائے۔ برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے سے قبل بھی بازگشت ڈیانا کے نام ہی کی ہے کیونکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’لیڈی ڈیانا کا بیٹا اپنی اہلیہ کے ساتھ آ رہا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد جہاں ہر طرف توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہیں برطانوی شہزادی کیٹ کے لباس کا ’’لیڈی ڈیانا ‘‘ کی جانب سے پاکستان آمد کے موقع پر پہنے گئے لباس سے موازنہ کیاجانے لگا ہے۔ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے اسکائی بلیو رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز پاکستان آنےوالی برطانوی شہزادی کیٹ نے بھی اپنی ساس سے مماثلت رکھتے ہوئے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے،شہزادیوں کے ایک جیسے کپڑے سوشل میڈیا سارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.