دنیا کا مہنگا ترین گیٹار، کیا آپ اس کی قیمت جاننا چاہیں گے ؟

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں 26 تا 30 اکتوبر دنیا کا مہنگا ترین گیٹار جس میں 11 ہزار 441 سے زائد ہیرے جڑے گئے ہیں نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے جیولری اینڈ واچ شو میں 20 لاکھ ڈالر کے گیٹار کو عوامی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس شاہکار کو دنیا کا مہنگا ترین گیٹار تسلیم کرلیا ہے۔ رواداری کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی سرپرستی میں ہونے والے اس پروگرام کے شرکاء ایک غیر معمولی گیٹار کو دیکھیں گے جس میں 1.6 کلو گرام سفید سونے جبکہ 44 قیراط سے زائد 11 ہزار 441 ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ گیٹارجسے ایدن آف کارونیٹ کانام دیا ہے کا ڈیزائن مارک لوئی نے تیار کیا تھا جو خود گانوں کے مشہور مصنف ہیں جبکہ اسے 68 کاریگروں نے 700 دنوں میں تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف مائیکل جیکسن کے بھائی سمیت کچھ ہی فنکار ہیں جنہون نے اس آلہ موسیقی کے ذریعے محافل میں موسیقی پیش کی ہے۔ جے ڈبلیو ایس ایونٹ کے منیجر ، محمد مہیڈائن نے کہا ، “ہم ہر سال جے ڈبلیو ایس پر حیرت انگیز چیزیں آویزاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دنیا کا سب سے قیمتی گٹار ایک حیرت انگیز چیز ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.