مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر کمی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 100 روپے کمی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 2 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 100 روپے کمی سے 86 ہزار 900روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 85 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 503 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1489 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ 10 گرام 858 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.24 ڈالر اضافے سے 17.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.