یورپی یونین کا افغانستان میں جنگ بندی پر زور

 افغانستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر رولینڈ کوبیا نے افغانستان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی معطلی، قیام امن کے لیے نئے سرے سے کوششیں شروع کرنے کا ایک موقع ہے۔ کابل میں صحافیوں سے بات چیت میں کوبیا نے کہا کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد اب جنگ بندی پر زور دیا جائے تاکہ افغانستان میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے اور ٹرمپ انتظامیہ طالبان سے مذاکرات بحال کرنے پر غور کرے۔ یورپی یونین کے سفیر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے تازہ کوششیں کی جائیں۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر افغانستان کے دورے پر کابل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.