ماں بننے کے بعد زندگی نہیں رکتی، ثانیہ مرزا

ممبئی:بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی نہیں رک جاتی۔

بھارتی جریدے ایل آفیشل کو ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے کہا کہ اپنے خواب خود کو یاد دلاتے رہیں اور ماں بن جانے سے زندگی نہیں رکتی ہے، ماں بننے کا عمل زندگی کو بدل ضرور دیتا ہے لیکن آخر میں وہی ہوتا ہے جو آپ چاہتے ہیں، ماں بننے کے بعد اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ ایک اچھی ماں نہیں ہیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ماں بننے کا عمل آپ کے خوابوں کے آڑے نہیں آ سکتا، وہ پوری دنیا کی خواتین کو بتانا چاہتی ہیں اور وہ یہ ثابت کرنے کا عزم بھی رکھتی ہیں۔

انٹرویو کے دورن ثانیہ مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری ساری توجہ اور کوشش پہلے کی طرح خود کو فٹ رکھنے کی ہے، ماں بننے کے بعد میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہوں۔

ایک کھلاڑی ہونا بہت آسان ہے مگر ساتھ میں ماں اور بیوی بھی ہونا بہت مختلف اور محنت طلب چیزیں ہیں، گھریلو ذمہ داریاں اور کھلاڑی بھی ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ سب کو ایک ساتھ کیسے لے کر چلتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.