رومن گلوکار ایکسنٹ نے ترجمان پاک فوج کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کردی

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار " ایکسنٹ " نے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش ظاہر کردی ۔ روم سے تعلق رکھنے والے معروف پاپ بینڈ اکسینٹ کے پاکستان میں بے شمار پرستار  ہیں اور یہ پاکستان میں کئی کانسرٹس بھی کر چکا ہے۔ہسپانوی اور انگریزی گانوں کے لیے مشہور اکسینٹ ایک مرتبہ پھر پاکستان  آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ گلوکار نے ٹوئٹر پر ایک  منفرد  ٹوئیٹ کی جس کے  بعد سوشل میڈیا صارفین کے  دلچسپ تبصرے سامنے آئے ۔ اکسنٹ نے پاکستان میں کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو آ رہا ہے اور جلدی سے ٹکٹ خرید لیں ۔ ایکسنٹ نے اپنی  ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے  گورنر ہاؤس میں ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.