ایران اب یورینیم کو پانچ فی صد تک افزودہ کررہا ہے!

ایران نے یورینیم کو اب پانچ فی صد تک افزودہ کرنا شروع کردیا ہے۔

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال آفندی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم اپنی ضروریات اور ملنے والے احکامات کی روشنی میں یورینیم کو پانچ فی صد تک افزودہ کررہے ہیں۔''

ایران نے تین روز قبل فردو میں واقع زیر زمین جوہری پلانٹ میں سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کا دخول شروع کردیا تھا۔واضح رہے کہ ایران 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔فردو پر اس نئی سرگرمی کے بعد وہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

اس جوہری سمجھوتے کے تحت ایران 3۰67 فی صد تک یورینیم کو افزودہ کرسکتا ہے لیکن اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ سال مئی میں اس جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے بعد کہا تھا کہ وہ بھی اس کا پابند نہیں رہا ہے اور ا س کے بعد سے وہ اس سمجھوتے کی شرائط سے مرحلہ وار دستبردار ہورہا ہے اور اس نے اپنے حساس جوہری پروگرام پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.