ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گیارہ کروڑ چوون لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق بائیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالر اضافے سے پندرہ ارب ستاون کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مرکزی بینک کے ذخائر چوبیس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر ہیں۔

دوسری جانب شیڈول بینکوں کے ذخائر بارہ کروڑ ڈالر کم ہوکر چھ ارب نواسی کروڑ ڈالر ہوگئےہیں۔

شیڈول بینکوں کے ذخائر چھ مسلسل ہفتوں سے کم ہورہے ہیں۔ چھ ہفتوں میں شیڈول بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر تنتالیس کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ دوسری جانب  اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2019ء تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 548 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے ، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 497 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔

ان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کاتناسب 91 فیصد ہے۔دوسری طرف پورٹ فولیو سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمای کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.