پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، زبردست اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب  

 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو زبردست اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس کی سطح پر گیا جب کہ58.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، اور کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت19.46فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40444پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی یہاں تک کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39725پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 183.66پوائنٹس کی کمی سے18204.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 152.72پوائنٹس کی کمی سے 28118.73پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،229میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر75کھرب82ارب 93کروڑ68لاکھ روپے ہو گیا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.