دیوار سے چپکا کیلا خریدیے، قیمت صرف پونے دو کروڑ روپے

ویب ڈیسک — 

کیا آپ کبھی ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا کیلا خرید سکتے ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب ہوگا کہ ہرگز نہیں۔ لیکن امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک کیلا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی روپے میں لگ بھگ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

اس مہنگے ترین کیلے کو صرف ایک ٹیپ کے ذریعے دیوار پر چپکایا گیا ہے اور میامی میں جاری ایک آرٹ فیئر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کیلے کو فن پارے کے طور پر پیش کرنے کا انوکھا خیال اٹلی کے ایک معروف فن کار ماؤریزیو کیٹیلن کے دماغ میں آیا تھا جسے انہوں نے عملی جامہ پہناتے ہوئے اسے مہنگے داموں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

کیٹیلن کی وجہ شہرت ان کے منفرد فن پارے ہیں جو عام روایتوں سے ہٹ کر ہوتے ہیں۔

اپنے ایک فن پارے کی وجہ سے کیٹیلن رواں سال خبروں کی زینت بنے تھے جب ان کا بنایا گیا ایک خالص سونے سے بنا کموڈ برطانیہ سے چوری ہو گیا تھا۔

/**//**/

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.