جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی خصوصاً اس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں دیہی ترقی اور خوراک کے تحفظ کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ ڈاکٹر اکمل صدیق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے گندم' کپاس' چاول جیسی بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے علاوہ حکومت ماہی پروری اور ایسے دیگر اہم شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے میں چینی مہارت سے استفادہ کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے۔

دیہی ترقی اور خوراک کے تحفظ کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہ نے وزیراعظم کو زرعی شعبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی تحقیق کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے زرعی شعبے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے دس لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد آئندہ سال شروع ہوگا۔اکمل صدیق نے کہا کہ بینک لاہور میں تھوک کی جدید منڈی کے قیام کے لئے پاکستان کو15کروڑ ڈالر مالیت کا قرضہ فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھی کنال سے بڑے پیمانے پر کارپوریٹ زراعت متعارف کرانے کی تجویز زیرغور ہے۔

وزیراعظم نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد کا خیر مقدم کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.