جی جی حدید کی زین ملک سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی خبریں

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی جی حدید اور زین ملک کی جوڑی کو دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم مارچ 2018 میں دونوں کی علیحدگی نے دنیا بھر میں موجود دونوں کے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔ دونوں کے درمیان 2015 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور 2016 میں بھی دونوں کے درمیان ناراضگیاں ہوئی تھیں تاہم پھر سے دونوں ایک ہوگئے تھے۔ دو سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد مارچ 2018 میں جی جی حدید اور زین ملک نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق بھی کی تھی۔ تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ تقریبا ڈیڑھ سال تک الگ رہنے کے بعد اب ایک بار پھر جی جی حدید اور زین ملک ایک ہونے جا رہے ہیں اور جلد ہی دونوں پہلی بار ملاقات کرکے ایک دوسرے کی ناراضگیاں ختم کریں گے اور دونوں نے نیویارک میں ملاقات کی اور دونوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔نیویارک میں دونوں کی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.