"دوٹکے کی عورت" ڈائیلاگ کی اہمیت معلوم نہیں تھی : عائزہ خان

 اداکارہ عائزہ خان نے ”دوٹکے کی عورت“ ڈائیلاگ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کا سکرپٹ پڑھا تو انہیں اس وقت اس ڈائیلاگ کی اہمیت معلوم نہیں تھی لیکن اداکارہ ہمایوں سعید نے جس خوبصورتی سے اس ادا کیا وہ قابل داد ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ پیار ،یقین اور اعتماد سے جڑا ہوتا ہے اور دونوں میں سے ایک بھی بے وفائی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہوش ایک ایسا کردار ہے جس سے لوگ سبق حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط 25جنوری کو نجی ٹی وی کے ساتھ ساتھ سینما کی زینت بنے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.