اجلاس اور بیانات سب بیکار،آٹے کی ہوشربا قیمت برقرار

اسلام آباد:(21 جنوری 2020)حکومتی اجلاس اور وزرا کے بیانات سب بیکار ہوگئے ہیں اور ملک کے متعدد شہروں آٹا ستر روپے فی کلو سے نیچے نہ آسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا جاسکاہے،کراچی میں چکی کا آٹا ستر روپے اور فائن آٹا پینسٹھ روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔

آٹا مہنگا ہونے سے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا جبکہ سندھ حکومت نے کچھ بچت بازاروں اور فلور ملز کے باہر کم قیمت پر آٹے کی فروخت شروع کردی ہے۔

پشاور میں بھی مہنگائی کے مارے عوام جہاں پہلے سے ہی تھے پریشان وہی پر ان کی پریشانیوں میں مذید اضافہ ہو گیا ہے،عوام دالوں سبزیوں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مشکلات سے نکلنے نہ پائے تھے کہ آٹے کے بحران اور اس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافے اور قلت کے باعث پشاور میں نان بائیوں کی روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کیخلاف ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے ، تندور بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملتان میں بھی عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھنے لگی ہیں ،آٹے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں بھی پانچ سے آٹھ روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.