پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، عائشہ فاروقی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اور ہر فورم پر کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنوں بزرگوں، نوجوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں کونکہ کشمیری قوم ایک سو اٹھاسٹھ ایام سے محصور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ اگست کے ہندوستانی اقدامات کے خلاف ہماری قیادت نے عالمی سطح پر موثر آواز بلند کیا ہے، وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عالمی رہنماوں کے سامنے ہندوستانی اقدامات کو اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ پانچ ماہ کے دوران سلامتی کونسل۔کا دومرتبہ اجلاس ہوا اور سلامتی کونسل اجلاس میں تمام ملکوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیفتقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یواین جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، او آئی سی میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا اور امریکی کانگریس اور ایوان نمائندگان میں کشمیر ایشو پر بحث ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر برطانوی و ایرانی پارلیمان میں کشمیر پر قرارداد منظور کئے گئے اور عالمی میڈیا نے پہلی مرتبہ کشمیر پر پاکستانیوں کے موقف کی حمایت کی ہے۔

اس مقوع پر ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تاھ کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادہت دیا جائے جس کے لئے پاکستان ہمیشہ کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو 5 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.