حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا، امریکہ اور چین پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے تیار ہیں:ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد:سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعودکاکہناہےکہ وفاقی وزیرحماد اظہرنےایف اےٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھےطریقےسے پیش کیا،اس وقت امر یکہ اورچین دونوں پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنے کیلئے تیار ہیں۔ جی این این کے خصوصی پروگرام " لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے  معاشی امور حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ،پاکستان کو اس کے لیے   تقریبا 2 مہینے اور ملے ہیں۔اس وقت امریکہ اور چین بیک وقت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رضامند ہیں،جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک  کی لابیز نہیں چاہتی کہ  پاکستان  گرے لسٹ سے نکلے،کیونکہ یہ ممالک پاکستان کو بڑھتے دیکھنا  نہیں  چاہتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو سپر پاورز ،جن میں سے ایک اپنے آپ کو دنیا کی سپر پاور کہلاتی ہے یعنی امریکہ اور دوسری جو کہتی ہے کہ ہم اب سپر پاور بن چکے ہیں یعنی چین ،کا سینٹر پوائنٹ اس وقت پاکستان ہے ۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.