علی عظمت کی سخت تنقید، علی ظفر کا مزاحیہ ردعمل

پاکستان سپر لیگ 5 کا رنگا رنگا افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا ، تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان ، سجاد علی ، آئمہ بیگ ، عاصم اظہر اور علی عظمت سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے آغاز ہوتے سوشل میڈیا پر تقریب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا سب سے زیادہ تنقید میزبان احمد گوڈیل پر گئی جبکہ کچھ لوگوں نے تو پوری تقریب کو ہی فلاپ قرار دیا ۔

اس سے قبل رواں برس پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے ترانہ ‘تیار ہو’ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس ترانے میں علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون شاہد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا تھا۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی عظمت نے بغیر نام لیے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے ترانے گانے والے گلوکار نے کچھ بلاگرز کو خرید کر ان کے گانے ‘تیار ہو’ پر تنقید کروائی۔

ساتھ ہی علی عظمت نے تنقیدی انداز میں یہ بھی کہا کہ علی ظفر کے بارے میں کچھ بولوں گا تو کہیں وہ کیس نہ کردے۔

تاہم اب پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے آفیشل ترانہ گانے والے گلوکارعلی ظفر نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے، کوئی ازدواجی مسئلہ، کوئی سماجی مسئلہ، کاروبار نہیں چلا، گانا نہیں چلا، ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ بالکل نہیں ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس کا ذمہ دار میں ہوں، کیوں کہ میں اتنا طاقتور ہوں، میرے پیرول پر بلاگرز ہیں بھائی جان، کیمبرج انالیٹیکا کیا ہے؟ ٹرمپ کیا ہے؟ ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا ہے؟ آپ کے بھائی نے، تو اپنے کمرے میں ایک ڈارٹ بورڈ لگائیں اور اس پر میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر اس پر مارے اور اپنا دل ہلکا کریں، آپ کا غصہ کم ہوگا’۔

وہ اپنی ویڈیو کا اختتام کر ہی رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نے پی ایس ایل 2 میں گایا ان کا گانا ‘سیٹی بجے گی’ چلا دیا’ جس پر علی ظفر نے کہا کہ اس گانے کو فوری بند کرو جبکہ اپنے گانے کو ‘منحوس’ بھی کہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.