افضل خان عرف ریمبو کی زندگی پر ایک نظر، کس طرح اپنی زندگی کو کامیاب بنایا؟ جانئے

image

افضل خان پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار ہیں۔ افضل خان 22 جولائی 1969 کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ افضل خان شوبز کی دنیا میں جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسٹیج شو سے کیا۔ جان ریمبو پی ٹی وی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے ایک اسٹیج شو میں اداکاری کیا کرتے تھے۔ دوسری جانب افضل خان کو ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میں بہترین اداکاری سے عروج حاصل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول وہ اداکار بن گئے۔ افضل خان زیادہ تر مزاحیہ کردار کرتے تھے۔

مشہور ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سے افضل خان جان ریمبو کے نام سے متعارف ہوئے جو کہ دراصل ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار مانے جاتے ہیں۔ افضل خان فلمی ہیرو جان ریمبو سے مشابہت رکھتے ہیں اور تب سے افضل خان کو جان ریمبو کہا جانے لگا۔

اسی سیریز کے دوران افضل خان کو معروف فلم ساز حاجی عبدالرشید نے اپنی فلم ہیرو میں انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ فلم ہیرو میں افضل خان کے ساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکارہ صاحبہ نے ادا کیا تھا۔

افضل خان نے فلم ہیرو کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی فلم کی ہیروئن صاحبہ کے ساتھ شادی کرلی۔ اداکار افضل خان اور صاحبہ کی جوڑی آج بھی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی مانی جاتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.