پاکستان کا 1.25 کھرب روپے کے پیکج کا اعلان تجزیہ کاروں کی نظر میں

واشنگٹن — 

پاکستان نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیش نظر مجموعی طور پر 1.25 کھرب روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

حکمراں جماعت کے عہدیدار افتخار چودھری نے بتایا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔

معاشیات کے ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اتفاق کرتے ہیں کہ یہ امداد بر وقت ہے، گرچہ، بقول ان کے، یہ پاکستان کے اقتصادی مسائل حل کرنے میں دیرپہ ثابت نہیں ہوگی۔

واضع رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ڈالر کی نسبت رُوپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔

معاشیات کے ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے پاکستان نے بیرون ممالک سے جو قرضے لیے تھے انکی ادائیگی اور مشکل ہو جائے گی۔

حکمراں جماعت کے عہدیدار اور معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کا دو کھرب ڈالر کے اقتصادی پیکج کا منظور ہونا پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔

تفیصلات سنئے نفیسہ ہودبھائے کی زبانی:


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.